تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اس حال کو کیسے پہنچ گئی؟ ناک ٹوٹ گئی جسم پر بھی چو ٹیں

گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گئیں۔

لاہور پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب عائشہ اکرم کا برقعہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کے باعث وہ تو ازن برقر ار نہ رکھ سکیں اور گِر پڑیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے دوران موٹرسائیکل سے گرنے پر عائشہ اکرم کی ناک کی ہڈ ی میں فر یکچر آ گیا اور انہیں جسم پر بھی چو ٹیں آئیں۔

پولیس کے مطابق عائشہ اکرم کو کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی، وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بازار جا رہی تھیں۔ خیال رہے کہ رواں برس 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے تقریباً 200 افراد نے دستدرازی کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہونے والی دستدرازی کے کیس میں ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ریمبو کو ملزم بنانے کے تتیمہ بیان کی اہمیت کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ کیس کے شریک ملزم ضمانت پر رہائی پا چکے ہیں، جبکہ ملزم ریمبو پہلے اسی نوعیت کے کسی کیس میں ملوث نہیں پایا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم ریمبو پولیس کو مزید تفتیش کے لیے درکار نہیں ہے، اس کا کیس مزید تحقیقات کا متقاضی ہے

تحریری فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ملزم کی ضمانت کے فیصلے میں عدالت کی آبزرویشن ٹرائل کیس پر اثر انداز نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ عدالتٍ عالیہ نے گزشتہ روز ملزم ریمبو کو 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ریمبو کو ملزم بنانے کے تتیمہ بیان کی اہمیت کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ کیس کے شریک ملزم ضمانت پر رہائی پا چکے ہیں، جبکہ ملزم ریمبو پہلے اسی نوعیت کے کسی کیس میں ملوث نہیں پایا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم ریمبو پولیس کو مزید تفتیش کے لیے درکار نہیں ہے، اس کا کیس مزید تحقیقات کا متقاضی ہے

تحریری فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ملزم کی ضمانت کے فیصلے میں عدالت کی آبزرویشن ٹرائل کیس پر اثر انداز نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ عدالتٍ عالیہ نے گزشتہ روز ملزم ریمبو کو 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button