تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان روس کے تاریخی دورہ پر روانہ ہوگئے

وزیراعظم عمران خان تاریخی دورۂ روس پر ماسکو روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دو روزہ تاریخی دورۂ روس کیلئے روانہ ہوگئے، وہ آج رات ماسکو پہنچیں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم دورہ روس میں صدر ولادی میر پیوٹن، اعلیٰ حکام اور پاکستانی و روسی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کی تفصیلات

وزیراعظم عمران خان دورہ کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ روسی صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں خطے کی صورت حال اور افغانستان پر اہم بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم کی 23 فروری کی شام ماسکو آمد پر روس کے نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے اور وزیراعظم کو ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم دورہ روس کے دوران پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ون آن ون ملاقات چوبیس فروری کی دوپہر طے ہے جب کہ روس کے ڈپٹی وزیر سے ملاقات اسی شام ہوگی۔ روسی قیادت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نجی ہوٹل واپس آئیں گے اور کرنٹ افیئرز کے معروف روسی اینکر میخائل گسمین کو انٹرویو دینگے۔

چوبیس فروری کی صبح وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستانی وفد اور حکام کا اجلاس ہوگا جس کے بعد ان کے ماسکو کے تاریخی مقام ریڈ اسکوائر جانے کا بھی امکان ہے۔ وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

وزیراعظم دورے کے آخری روز اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ کریں گے، اس موقع پر وہ روسی فیڈریشن کے گرینڈ مفتی اور روس کی معروف کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button