تازہ ترینجرم کہانیخبریں

عادی مجرموں کے پیروں میں برقی کڑا لگانے اصولی فیصلہ

سندھ حکومت نے کرمنل قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی مجرموں کے پیروں میں برقی کڑا لگایا جائے گا۔

ای ٹیگنگ کڑے کے ذریعے اسٹریٹ کرمنلز کو نظر میں رکھا جا سکے گا۔

ای ٹیگنگ کڑے کے لیے قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے، مجوزہ مسودہ قانون کو پولیس کی سفارشات کے ساتھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

اسکے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی اور ضمانت دینے والوں کے خلاف بھی سزاؤں میں اضافے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ سماء ٹی وی کے سینیر پروڈیوسر اطہر متین کی شہادت کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے جرائم کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی حکومت نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس یو کمانڈوز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایس یو کمانڈوز کے موٹر سائیکل اسکواڈ کو ہاٹ اسپاٹس پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، 21فروری کو سندھ حکومت نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے امن و امان سے متعلق اجلاس میں کہا کہ جرائم پر کنٹرول نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو فارغ کر دیں کیونکہ ایس ایچ او کو اپنے علاقے کے اسٹریٹ کرمنلز کا پتہ ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button