تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

یوکیرین نیٹو میں شمولیت سے باز رہے

روسی صدر  ولا دیمر پوتن   نے یوکیرین سے  درخواست کی ہے یہ  باہمی مسائل  کے حل کے لیے  نیٹو میں شمولیت اختیار کرنے  کے بجائے  غیر جانبدار  حیثیت کو اپنائے اور کریمیا کے روس سے الحاق کو تسلیم کرے۔

صدر پوتن نے اخباری نمائندوں کو  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سال 2014 میں  طے پانے والامنسک معاہدہ  یوکیرین کے اس پر پابند نہ رہنے کی بنا پر  کالعدم بن گیا ہے   اور مغربی ممالک نے بھی اس سلسلے میں  مؤثر کردار ادا  نہیں کیا۔  لہذا   دونتسک  اور لوہانسک  عوامی جمہوریہ کو تسلیم کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی حل چارہ باقی نہیں بچا۔   اب منسک معاہدے کا وجود ختم ہو گیا ہے، ہم نے ان جمہورتوں کو تسلیم کر لیا ہے۔

پوتن نے یوکیرین کی  نیٹو رکنیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مغربی ممالک   کے ہم  منصبوں  اپنی حیثیت نہ کھونے  کے لیے بہترین حل  موجودہ کیف انتظامیہ  کا نیٹو  میں شمولیت سے  بذاتِ خود باز آنا اور غیر جانبدار رہنا ہو گا۔

یوکیرین کو  باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کریمیا اور سیواستوپول  میں مقیم انسانوں  کے  روس   کی چھت تلے زندگی بسر کرنے   کے فیصلے کو تسلیم  کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button