تازہ ترینخبریںدنیا

اسلاموفوبک اور غیر آئینی پابندی کے خلاف امریکا بھر میں بھارتیوں کا احتجاج

‘الائنس ٹو اسٹاپ جینوسائیڈ اِن انڈیا’ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے اواخر میں سیکڑوں بھارتی امریکیوں نے بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہندو قوم پرست حکومت کی جانب سے اسکولوں میں حجاب پہننے والی طالبات پر اسلاموفوبک اور غیر آئینی پابندی کے خلاف امریکا بھر میں متعدد مقامات پر احتجاج کیا۔

یہ احتجاج ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو، جنوبی برنسوک، ٹینیک، نیو جرسی کے شہر پیرامس، پلانو اور ٹیکساس میں آئیرونگ اور ویلی رینچ میں منعقد کیا گیا۔

بھارتی امریکی اور امریکا میں مقیم شہری حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں کے اتحاد نے بھی احتجاج کی حمایت کی۔

نیویارک، میساچوسٹس، الینوائے، مشی گن، میسوری، کیلیفورنیا اور ریاست واشنگٹن میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ‘میرا جسم، میری مرضی’، ‘حجاب پر پابندی ختم کرو’، ‘خواتین کو یہ بتانا بند کرو کہ کیا کرنا ہے’، ‘حجاب میرا حق ہے’ اور ‘بھارت میں حجاب پر پابندی نسل پرستی ہے’ جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین عوامی دفاتر، پارکوں اور عبادت گاہوں کے باہر جمع ہوئے، انہوں نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر خاموش نہ رہیں۔

نیویارک میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران تھامے گئے ایک پلے کارڈ پر درج تھا کہ ‘یہ میری پسند ہے، اپنے ہاتھ میرے حجاب سے دور رکھیں’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button