تازہ ترینخبریںپاکستان

دیکھنا یہ ہے پہلے آصف زرداری جیل جاتے ہیں یا شہباز شریف، فرخ حبیب

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ابھی یہ بات اہم نہیں کہ اپوزیشن، تحریک عدم اعتماد کب پیش کرتی ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ پہلے فالودے والے اور پاپڑ والے کے ذریعے کرپشن کرنے والے آصف زرداری نے جیل میں جانا ہے یا مقصود چپڑاسی کے ذریعے کرپشن کرنے والے شہباز شریف نے جیل جانا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ان دونوں کرپٹ لیڈران کے مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے اور اس تمام کارروائی کو میڈیا کے سامنے براہ راست دکھایا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس کے دوران امیداروں کے انتخاب سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے بھی عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے اور ہم اس مہم کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے برعکس پی ٹی آئی کی حکومت نے وسائل کو صرف ایک شہر میں خرچ کرنے کے بجائے تمام صوبوں کے تمام اضلاع کی ضروریات کے مطابق تقسیم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button