تازہ ترینخبریںپاکستان سے

‘فوج کو تقسیم کرنے کی (ن) لیگ کی حکمت عملی خطرناک ہے’

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے پشاور کے ایک شخص سے متعلق دیے گئے بیان کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز گھبرا گئی ہیں، مریم اورنگزیب کا یہ بیان نواز شریف اور شہباز شریف کی منظوری سے آیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے یہ پہلی بار کوشش نہیں کہ فوج میں تقسیم پیدا کی جائے، جب جنرل آصف نواز تھے اس وقت بھی نواز شریف نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی، اس کے بعد جنرل جہانگیر کرامت، پرویز مشرف سمیت ہر دور میں (ن) لیگ نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کو تقسیم کرنے کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایک بے وقوفانہ، احمقانہ اور ایک خطرناک حکمت عملی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری فوج ایک پروفیشنل آرمی ہے، پوری فوج متحد ہے اور پاکستان کے آئین کے تحت فوج کو حکومت کے ساتھ ہونا ہوتا ہے اور وہ حکومت کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کو اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے یہ باتیں خود سے نہیں کیں، انہیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ایسی باتیں کرنے کی ہدایت دی گئی ہوگی اس لیے انہوں نے ایسا کہا، لیکن مریم اورنگزیب کو ایسی غیر ذمہ دارانہ باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button