تازہ ترینخبریںپاکستان

مولانا فضل الرحمان آج دوسری اہم ملاقات چوہدری برادران سے کریں گے

حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج دوسری اہم ملاقات چوہدری برادران سے کریں گے۔ فضل الرحمان، شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری برادران سے ملیں گے۔

دوسری جانب آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کو بھی آج عشائیے پر مدعو کیا ہے۔ سابق صدر اور چوہدری پرویز الٰہی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔ وفاقی وزیر مونس الہیٰ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوگی۔

قبل ازیں رہنماؤں کی ملاقات میں آصف زرداری نے چوہدری برادران سے حکومت مخالف عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون مانگا تھا۔ جس کے بعد مسلم لیگ ق نے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں اعلی سطح کی پارٹی مشاورت کی تھی۔ جس کے بعد پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویزالہی کو دیا تھا۔

دوسری جانب لاہور میں ہونے والی شہباز شریف اور زرداری کی ملاقات کی اندورنی کہانی بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

شہباز شریف اور سابق صدر زرداری کی ملاقات میں سینیر رہنماؤں نے پہلے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دیا، پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نمبرز گیم پورے ہیں، تاریخ کا فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔

اس موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ وقت کم ہے، براہ راست عمران خان کیخلاف عدم اعتماد لائی جائے، جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب یا اسپیکر اسد قیصر کو بعد میں دیکھا جائیگا۔ سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر پہلے اسپیکر یا وزیراعلیٰ کو فوکس کیا تو وزیراعظم کو وقت ملے گا۔

اجلاس میں اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا، اجلاس میں شریک شرکا کا دعویٰ تھا کہ نمبرز گیم اتحادیوں کے بغیر بھی پورا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button