تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت گرانے کے لئے زرداری، فضل الرحمان کی شہبازشریف کی رہائشگاہ آمد

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور نمبر گیم پر مشاورت کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ماڈل ٹاؤن آمد پر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری اور بلال بھٹو کا استقبال کیا۔ سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ سمیت دیگر آپشنز سے متعلق حتمی فیصلے کا امکان ہے۔

ملاقات میں حکومتی اتحادیوں کے مطالبات سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کے وفد میں اکرم درانی، مولانا عبدالرحمان اور مولانا امجد سمیت دیگر رہنما شامل ہیں،

جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں سابق صدر کے علاوہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

حکومت کی اتحادی جماعتیں فوری طور پر نئے انتخابات کی حامی نہیں ہیں، جب کہ پیپلزپارٹی بھی حکومتی اتحادی جماعتوں کے مؤقف کی حامی ہے، تاہم مسلم لیگ ن ، مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم فوری انتخابات کروانا چاہتے ہیں۔

امکان ہے کہ آج ہونے والی ملاقات میں آصف زرداری اپوزیشن قائدین کو فوری انتخابات کے مؤقف میں نرمی پر قائل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button