تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ روس کا شیڈول جاری

وزیر اعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے ماسکو پہنچیں گے، ایئر پورٹ پر ان کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا، اس کے بعد عمران خان ہوٹل جائیں گے جہاں وہ ریسٹ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو دوسری جنگ عظیم میں جاں بحق فوجیوں کی یاد گار پر پھول چڑھائیں گے اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور صدر پیوٹن کی ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجے شروع ہو گی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے وزیر اعظم کا روسی میڈیا کو انٹرویو ریکارڈ ہو گا جبکہ شام 6 بجے ان سے روس کے ڈپٹی وزیر اعظم ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کی پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے 8 بجے پاکستانی میڈیا کے ساتھ ملاقات ہو گی اور ساڑھے 9 بجے بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے وزیر اعظم اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے جبکہ عمران خان 24 فروری کو رات ساڑھے 11 بجے وطن کے لئے روانہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button