تازہ ترینخبریںکاروبار

انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 1.2ارب ڈالر دینے پر رضامند کیسے ہوئی؟

انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 1.2ارب ڈالر فراہم کرے گی جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سالانہ پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کرے گا یہ فنڈز اقتصادی ترقی کے مقاصد کے تحت توانائی اور زراعت کے شعبوں میں خرچ ہوں گے۔
اس حوالے سے آئی ٹی ایف سی اور وزارت اقتصادی امور کے وفد نے تقریب کے دوران جدہ میں دستخط کئے ہیں۔
آئی ٹی ایف سی نے 2021میں کرونا کے باوجود 1.1بلین ڈالر کی مالی اعانت فراہم کی تھی۔ گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور وزارت اقتصادی امور کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 761.5ملین کی فنانسنگ دے گا۔
فنانسنگ 3سال کے لیے 4.5بلین امریکی ڈالر کی فنانسنگ ونڈو کا حصہ ہے، فنانسگ تیل اور گیس کی درآمد کے لیے استعمال کی جائے گی اور پی پی ایل ، پارکو اور پی ایس او یہ مراحبہ فنانسنگ استعمال کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button