تازہ ترینخبریںصحت

کیا کووڈ 19وبا کے شکار افراد میں منشیات کا استعمال بڑھ جاتا ہے؟

کووڈ وبا کے شکار افراد سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ تندرستی کے بعد یہ لوگ نشہ آور اشیا کا استعمال بڑھا دیتے ہیں، اگرچہ یہ امریکی تحقیق ہے لیکن خود پاکستان میں بھی اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
سینٹ لوئی یونیورسٹی کے ماہرین نے کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی عادات اور جسمانی صحت کے حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ کیا جس کے نتائج طبی جریدے برٹش میڈیکل جنرل ٟ بی ایم جےٞ میں شائع ہوئے ہیں۔
تحقیقی نتائج میں جنوری 2021ئ تک کرونا سے متاثر ہوکر صحت یاب ہونے والے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کرونا وائرس انسانی صحت پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے۔
تحقیقی ماہرین کے مطابق کرونا سے متاثر ہونے والے 40فیصد سے زائد افراد ذہنی تنائو، الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں اور انتہائی حساس ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ منشیات کا استعمال بڑھا دیتے ہیں۔
نتائج میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس جسمانی صحت کے ساتھ دماغی صحت کو بھی بری طرح سے متاثر کرتا ہے بالخصوص 60سال یا اُس سے زائد عمر کے افراد کا دماغ بالکل مائوف ہوجاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ کرونا سے متاثر ہونے والے 60سال اس سے زیادہ افراد کے لوگوں کو صحت یابی کے بعد بھی نیند کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button