تازہ ترینخبریںدنیا

سونے کی تلاش میں 60افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی

جنوب مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں سونے کی ایک کان میں دھماکے سے تقریباً 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برکینا فاسو کی سونے کی کان میں دھماکا ممکنہ طور پر سونے کی صفائی میں استعمال ہونے کیمیکلز کے ذخیرے میں ہوا۔

برکینا فاسو افریقا میں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنیوالے ممالک میں سے ایک ہے، جہاں تقریباً 800 کانیں موجود ہیں۔

ریسکیو ادارے کی ٹیم نے ملبے سے 60 کان کنوں کی لاشیں نکال لیں جبکہ ملبے تلے دبے 100 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک درجن سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی کان تھی جہاں واقعے کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button