تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم آج سے روس کے 2 روزہ دورے کا آغاز کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج سے روس کے 2 روزہ دورے کا آغاز کریں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان دورہ کے دوران دوطرفہ تعلقات کے ساتھ توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ روسی صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور افغانستان پر اہم بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم 23 فروری کی شام ماسکو پہنچیں گے جہاں روس کے نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے اور وزیراعظم کو ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ روس جانے والوں میں شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور عامر کیانی شامل ہیں۔

وزیراعظم دورہ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے اور پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button