تازہ ترینخبریںپاکستان

 2ایل این جی پاور پلانٹس کی فروخت کا فیصلہ

حکومت نے آئی ایم ایف کے دبائو پر 2ایل این جی پاور پلانٹس جون میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف کو بھیج دیا جس کے مطابق بہترین کارکردگی سے بجلی پیدا کرنے والے دو  پاور پلانٹس کی جون میں فروخت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا فوری مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں پاور پلانٹس کو جون 2022ئ کے آخر تک فروخت کر دیا جائے۔ آئی ایم ایف کے اس مطالبے پر نجکاری کمیشن نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری پر کام کا آغاز بھی کر دیا۔
خیال رہے کہ  حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس ہیں، دونوں پاور پلانٹس مسلم لیگ ن کے دور میں لگائے گئے تھے۔ انہیں فروخت کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس کی نجکاری سے اچھی قیمت ملے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں پاور پلانٹس دوہرے ایندھن پر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایل این جی کی قلت پر پاور پلانٹس سے ڈیزل سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، پاور پلانٹس کی نجکاری سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button