تازہ ترینخبریںپاکستان

اپوزیشن والے ملک میں ایسے وقت میں انتشار لا رہے ہیں جو ان کے گلے پڑ جائے گا

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ غیرملکی اشاروں پرکھیلنے والوں کو پاک فوج کچل دے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن والے ملک میں ایسے وقت میں انتشارلارہے ہیں جوان کے گلے پڑے گا،اپوزیشن شوق سے آئے لیکن ان کوکچھ نہیں ملے گا،عدم اعتماد میں بھی ناکامی ان کا مقدر ہے۔

اس حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ ایوان میں 172 اراکین لانا اپوزیشن کا کام ہے،بعد میں وہ کہیں گے کہ ٹیلی فون آگیا تھا،اپوزیشن کی ملاقاتیں اورگزارشات کو کچھ نہیں نکلنا ہے کیوں کہ عام انتخابات میں ایک سال رہ گیا ہے۔

وزیرداخلہ نے جہانگیرترین سے متعلق کہا کہ ان سے 5 سے6 سال سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، جہانگیر ترین ذمہ داری کا ثبوت دیں گے تو ان سے بات ہونی چاہئے۔

کراچی میں صحافی کے قتل پر انھوں نے کہا کہ اطہر متین زبردست آدمی تھے،ان کی موت پربہت افسوس ہوا ہے۔ شیخ رشید نے پیش کش کی کہ ہم مراد علی شاہ کو کراچی کے تھانوں میں بھی رینجرز دینے کو تیار ہیں۔

افواج پاکستان سے متعلق انھوں نے کہا کہ پاک فوج عظیم فوج ہے اورجوان قربانیاں دے رہے ہیں، غیرملکی اشاروں پر کھیلنے والوں کو پاک فوج کچل دے گی۔

کرکٹ کےحوالے سے انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم بنا رہے ہیں اوراسٹیڈیم کے ساتھ ایک فائیو اسٹار ہوٹل بھی ہوگا۔27 فروری کو آسٹریلوی ٹیم تاریخی دورے پر آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button