تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

روس یوکرین سرحد پر جھڑپوں میں 5 یوکرینی فوجی ہلاک

روس کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ایک تخریبکار گروہ کی جانب فائرنگ کی وجہ سے پانچ فوجی ہلاک ہوئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ یوکرین کا تخریبی گروہ کی جانب جو غیر قانونی طریقے سے روس میں در اندازی کرنا چاہتا تھا، فائرنگ کی جس میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے اور ان کی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

رشا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے کمانڈروں نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سرحد پر گشت کر رہے فوجی دستے کو در اندازوں کا ایک گروپ نظر آیا جو یوکرین کی سرزمین سے روس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کے جوانوں نے پہلے ان افراد کو وارننگ دی لیکن ان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے دوران پانچ یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ کسی بھی روسی فوجی کو کچھ نقصان نہیں پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button