تازہ ترینخبریںکاروبار

ہم عالمی منڈیوں کے لئے گیس کی بلا تعطل رسد جاری رکھیں گے

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ہم گلوبل منڈیوں کے لئے، محلول گیس LNG سمیت، قدرتی گیس کی رسد کو بلا تعطل جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

روس صدارتی پیلس کریملن نے، دوحہ میں جاری، گیس برآمد کنندگان ممالک کے، فورم GECF کے لئے صدر پوتن کے بیان کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق بیان میں صدر پوتن نے کہا ہے کہ "حالیہ دور میں توانائی کی عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاو دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس کلیدی اہمیت کی حامل صنعت کی سرعت کے ساتھ بحالی، موئثر بین الاقوامی تعاون کے بغیر، ممکن نہیں ہے”۔

پوتن نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں جدت کے عمل کا متوازن شکل میں آگے بڑھنا ضروری ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ توانائی میں تبدیلی کے عمل کو شخصی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں اپنے مفادات کے حصول کا آلہ بننے سے بچانا اور پابندیوں یا دیگر بندشوں کے استعمال سے پرہیز کرنا عالمی برادری کے مفاد میں ہو گا۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ قدرتی گیس کی طلب نہایت درجے بلند ہے اور روس LNG سمیت قدرتی گیس کے خام مادے کی عالمی منڈیوں کے لئے رسد کو بلا تعطل جاری رکھنے، متعلقہ انفراسٹرکچر کو وسعت دینے اور گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button