تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان دنیا کا سب سےکم مہنگا ملک کیسے اور کب سے بن گیا؟

وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایک ریٹنگ ایجنسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے۔

  وزیر خزانہ شوکت ترین نے ریٹنگ ایجنسی نمبو کی فہرست کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دنیا کے مہنگے ممالک کی فہرست میں پاکستان آخری نمبر پر ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2021 کے وسط تک پاکستان کی نسبت بھارت ایک درجہ زیادہ مہنگائی کے ساتھ 138ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں برمودہ سویٹزر لینڈ ناروے اور آئس لینڈ سرفہرست ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کے مطابق دنیا کے 139 ممالک میں پاکستان سستا ترین ملک قرار پایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button