تازہ ترینخبریںکاروبار

آئی ایم ایس ایجنئرنگ نے ایچ ای سی کو ایک ارب 41 کروڑ روپے میں خرید لیا

ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کی نجکاری کیلئے بولی کی تقریب میں آئی ایم ایس ایجنئرنگ نے سب سے زیادہ بولی دیکر ایچ ای سی کو ایک ارب 41 کروڑ روپے میں خرید لیا۔

وزارت نجکاری کے اعلامیے کے مطابق ایچ ای سی میں حکومت کے 96.6 فیصد شیئرز فروخت کئے جارہے ہیں۔

بولی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری آج سے شروع ہوگئی ہے۔ اسٹیل مل اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی بھی نجکاری ہوگی۔

 واضح رہے کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس وزارت صنعت و پیداوار کا ذیلی ادارہ ہے جو بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کیلئے ٹرانسفارمرز تیار کرتا ہے۔

ایچ ای سی کو اگست 2019 میں نجکاری کی ایکٹیو لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور وفاقی کابینہ نے دسمبر 2020 میں ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button