تازہ ترینخبریںفن اور فنکار
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کس طرح کی بے وفائی زیادہ بدترین ہے؟
بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے جسمانی اور جذباتی بے وفائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جذباتی بے وفائی کو جسمانی بے وفائی سے زیادہ بدترین سمجھتی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے بے وفائی سے متعلق سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ اس پر کیا کمنٹس کرینگی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جسمانی بے وفائی کی قطعی حمایت نہیں کر رہیں، تاہم وہ سمجھتی ہیں کہ جذباتی بے وفائی زیادہ بدترین ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوئی جج نہیں کہ دوسروں کے تعلقات کے بارے میں کوئی رائے دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلقات دراصل ملاپ اور رابطوں کی بنیاد پر استوار ہوتے ہیں اور اگر آپ انہیں کھو دیں تو پھر کوئی تعلق قائم نہیں رہتا۔