تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سوئس سیکرٹسٜ مزید عالمی رہنمائوں، انکے بچوں کے خفیہ اکائونٹ سامنے آگئے

پانامہ کے بعد دنیا میں ایک اور بڑا مالیاتی سکینڈل منظر عام پر آیا ہے۔ گزشتہ شب سوئس سیکرٹس کے نام سے 18ہزار بینک اکائونٹس کا ریکارڈ لیک کیا گیا،
جس میں دنیا بھر کے بدعنوان سیاستدانوں، آمروں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے سوئس بینک اکائونٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔
سوئس سیکرٹس کے مطابق سابق مصری آمر حسنی مبارک کے بیٹوں جمال اور اعلیٰ  مبارک کے خفیہ اکائونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
حسنی مبارک دور کے بدنام زمانہ انٹیلی جنس چیف سلیمان اور اہلخانہ کے بھی خفیہ سوئس اکائونٹس نکل آئے۔
اس کے علاوہ زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کے قریبی ساتھی اور ان کی جماعت کی مبینہ فنڈنگ کرنے والے بزنس مین بھی فہرست میں شامل ہیں۔
آذربائیجان کے آمر واصف طالبوف کے بیٹوں کے بھی سوئس اکائونٹس کا انکشاف ہوا ہے جبکہ قازقستان کے صدر قاسم توقایف کے 10لاکھ ڈالر کے آف شور اکائونٹس سامنے آئے۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم، عراق کے سابق نائب وزیراعظم ایاد علاوی آرمینیا کے سابق صدر آرمین سرگسیان بھی خفیہ اکائونٹس کے مالک نکلے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button