تازہ ترینخبریںخواتینپاکستان

خیبر پختون خوا میں پہلی بار خاتون پولیس آفیسر کو اے آئی جی تعینات کردیا گیا

خیبر پختون خوا میں پہلی بار خاتون پولیس آفیسر کو اے آئی جی تعینات کردیا گیا، صوابی سے تعلق رکھنے والی آفیسر عائشہ گل کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  کے مطابق پشاور میں خاتون پولیس آفیسر عائشہ گل کو خیبر پختون خوا پولیس کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی جی تعینات کردیا گیا۔ پولیس سروسز گروپ کی خاتون آفیسر کا تعلق ضلع صوابی ہے۔

عائشہ گل نے اے آئی جی جینڈر کا چارج سنبھال لیا ہے، وہ  خواتین، ٹرانس جینڈرز اور بچوں کے حقوق پر کام کریں گی، سینٹرل پولیس آفس پشاور میں جینڈر ایشوز کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button