تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک بھارت آبی مذاکرات آئندہ ماہ یکم مارچ سے ہوں گے

پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت آبی مذاکرات یکم مارچ سے ہوں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سید مہر علی شاہ نے کہا کہ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان تین روزہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔

مہر علی شاہ نے مزید کہا کہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت میں کروں گا جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دریائے چناب پر زیر تعمیر متنازع آبی منصوبے زیر بحث آئیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں زیر تعمیر پکل ڈل، لوئرکلنائی اور دیگر منصوبوں پر بات ہو گی، اس کے علاوہ مذاکرات میں پانی کے بروقت ڈیٹا کی فراہمی پر بھی گفتگو ہو گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت پکل ڈل، کیرو، لوئر کلنائی منصوبوں پر مذاکرات کیلئے تین خواتین عہدیداروں سمیت دس رکنی بھارتی وفد 28فروری کو تین روزہ کیلئے پاکستان آئیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button