تازہ ترینخبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 1 سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں سپاہی شبیر احمد نے دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور 5 دہشت گرد ہلاک کیے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللّٰہ، عبدالرحمان اور محمداللّٰہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 28 سالہ سپاہی شبیر احمد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button