تازہ ترینخبریںسپورٹس

جیمزفالکنر نے پاکستان کی بہترین میزبانی کا بدلہ بے بنیاد الزام لگا کر دیا، شاہد آفریدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل را¶نڈر شاہد خان آفریدی نے چیمزفالکنر کے بے بنیاد الزام پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ جیمز فالکنر نے پاکستان کی میزبانی اور بہترین انتظامات کا بدلہ بے بنیاد الزامات لگا کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جیمز فالکنر کے بیان پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔ آل رائونڈر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پی ایس ایل میں بہت عزت ملتی ہے، ادائیگیوں کا کبھی مسئلہ نہیں رہا، کسی کو پاکستان اور پی ایس ایل کا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی سکتی۔
خیال رہے کہ جیمز فالکنر کی جانب سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2022کے دوران عدم ادائیگی سے متعلق بے بنیاد الزام عائد کیے گئے ہیں۔ بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے جھوٹے الزامات پر جیمز فالکنر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button