تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر ایک ساتھ تمام گروپس پر پیغام بھیجنا ممکن

واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کے حوالے سے بہترین فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرا دیا۔ واٹس ایپ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کا نام کمیونیٹیز ہے جس کے ذریعے مختلف گروپس کو ایک ساتھ آپریٹ کرنے کی سہولت ہوگی۔
صارفین کمیونیٹیز فیچر میں ایک سے زائد گروپس کو ایڈ کر سکیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر ایڈمن یا گروپ میں پیغامات بھیجنے کی رسائی رکھنے والے ممبرز بہ یک وقت تمام گروپس میں میسج کر سکیں گے۔
اس اقدام سے ایک ساتھ تمام گروپ کو ہینڈل کرنے میں حائل پریشانی دور ہوجائے گی۔ کمپنی نے فیچر پر گزشتہ سال سے کام شروع کیا اور آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے نئی سہولت کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے۔
فیچر کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے صارفین کو دو آپشن دئیے گئے ہیں ایک میں موجودہ گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے جبکہ دوسرے میں تمام گروپس کو ایک ساتھ پیغامات بھیجنے کی سہولت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button