تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بے تحاشہ سونا پہننے کے شوقین نے حیران کن وجہ بتا دی

ہنوئیٜ بے تحاشہ سونا پہننے کے شوقین ویتنامی شہری نے خواتین کی طرح زیورات سے سجنے کی حیران کن وجہ بتا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سونا پہننے کے جنونی ویتنامی شہری نے اپنی گاڑی اور موٹرسائیکل پر بھی سونا چڑھوا لیا،
وہ صوبہ آن گیان سے تعلق رکھتے ہیں اور امریکہ میں پائی جانے والی چھپکلیوں کی فروخت کا کام کرتے ہیں جو بطور بیش قیمت پالتو جانور استعمال ہوتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 39سالہ تران ڈک لوئی اپنے پیسوں کی نمائش سونے کے زیورات پہن کر کرتے ہیں۔
ویتنامی شہری کا ماننا ہے کہ سونا تجارت میں خوش نصیبی کو اپنی جانب کھینچتا ہے، اس لئے وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جب بھی گھر سے نکلیں تو کافی زیادہ سونا پہن کر نکلیں۔ تران سونا پہننے کی وجہ سے اہل علاقہ میں کافی مقبول ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button