تازہ ترینخبریںپاکستان

نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر ہم نے سب سے بڑی غلطی کی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو ہر روز نئی بیماریاں ہورہی تھی تب ہی ہم نے انہیں باہر جانے کی اجازت دی اور یہ ہماری بڑی غلطی تھی۔

منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر بڑی غلطی کی، نواز شریف کو پاکستان میں کبھی ایک بیماری ہورہی تو کبھی دوسری، کبھی ان کے پلیٹ لیٹس کم ہورہے تھے ، ہم نے باہر جانے کی اجازت دی۔

ان کا کہا کہ جب اپنے دور میں نواز شریف پختونخوا میں جاتے تھے تو کہتے تھے عمران خان نیا پختونخوا کہاں ہے، 2018 کے الیکشن کے خیبرپختونخوا نے ہمیں دو تہائی اکثریت دے ووٹ دیے، خیبر پختونخوا کسی دوسرا موقع نہیں دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ڈاکوؤں کے گلدستے میں ایک شخص ہے جیسے میں مولانا نہیں کہوں گا۔

مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ’ ڈیزل‘ ہر تین مہینے میں لوگوں کو اکھٹا کر کے کہتا ہے کہ حکومت گرادو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ 30 سالوں کے بعد پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، ڈیزل کو ایک مشکل تو یہ ہے کہ وہ 12 واں کھلاڑی ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ اس نے دیکھا پختونخوا میں کیا ہوا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمٰن ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ جب خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے اپنے 5 سال پورے کیے تھے تو خیبر پختونخوا وہ واحد صوبہ تھا جہاں تیزی سے غربت ختم ہوئی تھی، یہ یو این ڈی پی نے سروے کر کے بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چور، یہ ڈاکو سب ڈرے ہوئے ہیں، یہ عمران خان نہیں کہہ رہا کہ یہ ڈاکو ہیں 20 سال سے یہ خود ایک دوسرے کو ڈاکو کہہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن ان کو ڈرا رہا ہے جلد از جلد عمران خان کو ہٹادو ورنہ 2023 کا الیکشن بھی ہاتھ سے جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑا میاں ہے جو ’بھگوڑا‘ ہے دوسرا چھوٹا میاں ہے، ایک تو چھوٹے میاں کا دل بڑا کمزور ہے اور دوسرا اس کو معلوم ہوگیا ہے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے کیسے آگئے۔

انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی چھوٹے میاں کی رمضان شوگر مل میں 15 ہزار روپے تنخواہ پر کام کرنے والا ملازم تھا، جب ایف آئی اے کو معلوم ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ کروڑوں روپے آگئے ہیں، تو انہوں نے اپنے بیٹے اور مقصود چپڑاسی کو باہر بھجوادیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف اس سے قبل اپنے داماد کو بھی باہر بھجوا چکے ہیں جو سرکای عمارت کا کرایہ وصول کر رہا تھا، انہیں (ن) لیگ دور میں باہر بھجوایا گیا، اسحاق ڈار ’منشی‘ کو کون بھول سکتا ہے جیسے عوام کے خرچے پر زاتی ہیلی کوپٹر میں باہر بھجوایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے چوری نہیں کی تو آپ کو ڈر کس بات کا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا انہیں عمران خان سے ڈر ہے، انہیں عمران خان سے اس لیے ڈر ہے کیونکہ جنرل مشرف کی طرح عمران خان آپ کو این آر او نہیں دے گا، کیسز آپ کے پرانے ہیں این آر او مجھ سے مانگ رہے ہو۔

انہوں نے کہا کہ جب تک آپ اس ملک کا پیسہ واپس نہیں کریں گے تب تک کسی ڈاکو کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button