تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میرا پہلا بچہ، میری شہزادی شیٹی کندرا دُنیا سے رخصت ہو گئی

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی پالتو ’شہزادی شیٹی کندرا‘ کی موت ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شلپا شیٹی نے شہزادی شیٹی کندرا کی ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ مختلف تصاویر کی مدد سے بنائی گئی۔

شلپا شیٹی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرا پہلا بچہ، میری شہزادی شیٹی کندرا دُنیا سے رخصت ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہماری زندگیوں میں آنے اور 12 سال سے زائد کی بہترین یادیں دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔

اُنہوں نے لکھا کہ آپ میرے دل کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ لے گئی ہیں، آپ نے جو خلا چھوڑا ہے اسے کوئی بھی پُر نہیں کرسکتا۔

شلپا شیٹی نے مزید لکھا کہ ماں، پاپا، ویان راج، اور سمیشا آپ کو یاد کریں گے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button