تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل کا دمشق پر میزائلوں سے حملہ

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز شامی دارالحکومت دمشق کے جنوب میں میزائل داغے گئے۔

شامی میڈیا سانا کے مطابق، ان حملوں میں املاک کو نقصان پہنچا۔ رواں ماہ یہ دوسرا موقع ہے جب اسرائیل کی جانب سے شام میں طیارہ شکن بیٹریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل نوفروری کو شام کی جانب سے راکٹ داغے جانے کے بعد بھی اسرائیل نے شام پر فضائی حملے کیے تھے۔

شامی عسکری ذرائع کے مطابق اسرائیل نے گولان کے مقبوضہ پہاڑی سلسلے سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائیلوں کے ذریعے ذکیہ کے قصبے کو نشانہ بنایا۔

شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ شامی مبصرین برائے حقوق انسانی کے مطابق، اسرائیلی حملے کا نشانہ ایک حکومتی عسکری چوکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button