تازہ ترینخبریںپاکستان

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد پولیس نے واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز کر دیا

 پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد پولیس نے واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز کر دیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے جدید پولیسنگ کی طرف ایک اور اہم قدم بڑھاتے ہوئے نئے نظام کا اجرا کر دیا جس کے تحت شہری واٹس ایپ میسنجر سے 03342874287اور 033ICTP-ICTPپر فری میسیج کریں گے۔
واٹس ایپ پر تمام میسیجز بغیر کسی چارجز کے بھیجے جا سکیں گے۔ اس کے ذریعے شہری تمام سروسز فنگر ٹپس پر حاصل کر سکیں گے
۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے شہری انگریزی اور اردو زبانوں میں سروسز حاصل کر سکتے ہیں، ہم جدید اور عوام دوست خدمات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔ احسن یونس نے کہا کہ یہ نظام شہریوں کو انتہائی آسانی سے پولیس خدمات تک رسائی کے قابل بناتا ہے،
شہری اپنی مطلوبہ خدمات تک رسائی کے لیے فراہم کردہ مینو سے ہی متعلقہ آپشن کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروس انفرادی مسیج، ویڈیو، تصاویر وغیرہ کا جواب نہیں دے سکتی، شہری آن لائن شکایات اور کرائم رپورٹنگ کے لئے آپشن نمبر 4کا انتخاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button