تازہ ترینخبریںپاکستان

ایف آئی اے نے عمران خان کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا: محسن جمیل

سینئر صحافی محسن جمیل بیگ نے انسداد دہشتگردی عدالت لائے جانے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے نے عمران خان کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا۔

ایف آئی اے کے افسروں نے مجھ پر تشدد کیا،میرا چہرہ آپ دیکھ سکتے ہیں، محسن بیگ نے کہاکہ میں پولیس کی حراست میں تھا۔ ایف آئی اے کی نہیں،مراد سعید کے حوالے سے میں نے کوئی بات نہیں کی،کتاب چھپی ہوئی موجود ہے اس کا حوالہ دیا۔

اس کتاب کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ تشدد سے میری دو پسلیاں توڑ دی ہیں،

بعدازاں ڈسٹرکٹ کورٹس پیشی کے موقع پر محسن جمیل بیگ کاکہنا تھاکہ موجودہ حکومت چندے اور خیرات پر پل رہی ہے،عمران خان کے بچے کوئی اور پال رہا ہے،

حکومت بنانے میں کردار سے متعلق صحافی کے سوال پر محسن بیگ نے کہاکہ حکومت کے دن گنے چنے ہوتے ہیں، عمران خان کو دوست کہتے
ہوئے شرم آتی ہے،پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button