تازہ ترینجرم کہانیخبریں

حکومت کا قندیل بلوچ کیس میں اپیل کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بڑے ریفارم پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، وزیرِ اعظم عمران خان نے اسمبلی میں اپوزیشن سے کہا ہے کہ ایشوز پر بات کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ باقی کیس پر بعد میں بات کریں گے، پہلے کیسز ختم کریں۔

قندیل بلوچ قتل کیس کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کئی بار کہہ چکی ہے کہ یہ کیس فساد الارض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشری میں احتساب کا کوئی سسٹم نہیں ہے، غیرت کے نام پر سپریم کورٹ کے سو فیصلے ہیں کہ اس میں معافی نہیں ہو سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button