تازہ ترینخبریںپاکستان

کیا عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر ترین گروپ اپوزیشن کاساتھ دے سکتا ہے؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اکثر ارکان نے حکومت مخالف لائحہ عمل میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دی، جھنگ کے ارکانِ اسمبلی نے اجلاس میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے کی تجویز دی۔

جہانگیر ترین گروپ کی اکثریت نے اجلاس میں کھل کر سیاسی میدان میں آنے کا مشورہ دیا، اکثریت کی رائے تھی کہ وقت آ گیا ہے کہ حکومت مخالف لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

ترین گروپ نے عدم اعتماد کی تحریک باضابطہ پیش ہونے پر اپنا لائحہ عمل لانے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے تک ترین گروپ نے سیاسی کارڈز خفیہ رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

ترین گروپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر ترین گروپ اپوزیشن کاساتھ دے سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button