تازہ ترینٹیکنالوجیپاکستان

پہلی کلائوڈ پالیسی اور ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کا بل منظور

وفاقی کابینہ نے پہلی کلائوڈ پالیسی اور ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کا بل منظور کرلیا جو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈیجیٹل دنیا سے خود کو ہم آہنگ کرنے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پہلی کلائوڈ پالیسی اور پرسنل ڈیٹا کی حفاظت سے متعلق بل تیار کر کے وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا، جسے کابینہ نے منظور کرلیا۔
وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ اہم ترین بل اور پالیسی کی منظوری پر وزیراعظم اور کابینہ اراکین کے شکر گزار ہیں، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ بل کا مقصد شہریوں، سرکاری و نجی اداروں کے آن لائن ڈیٹا کی پرائیویسی یقینی بنانا ہے جبکہ تمام متعلقہ ادارے ڈیٹا، خدمات اور سسٹم کی سائبر سکیورٹی سے ہم آہنگی یقینی بنائیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کلائوڈ فرسٹ پالیسی وفاقی وزارتوں، محکموں، خودمختار اداروں کا احاطہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button