تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

خون میں لوتھڑے بننے سے خبردار کرنے والی سمارٹ فون ایپ

واشنگٹنٜ خون میں لوتھڑے بننے کا عمل براہِ راست بلڈ پریشر، فالج اور امراضِ قلب کی وجہ بنتا ہے۔ اب ایک کم خرچ ایپ اور سادہ آلے سے ایک قطرہ خون کے نمونے سے اس میں لوتھڑے بننے کے رحجان کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
اس میں شرٹ کے بٹن سے بھی چھوٹے ایک پیالے میں پہلے ہی ایک کیمیکل اور تانبے کے خردبینی ذرات ملے ہوتے ہیں۔ اب اس میں خون کی معمولی مقدار شامل کرکے اسے سمارٹ فون سے نصب کرکے اسے لرزش دی جاتے ہیں ۔ ہر  فون میں ایک چھوٹی موٹر وائبریشن پیدا کرتی ہے۔
اس عمل میں سمارٹ فون کیمرہ ایپ کی بدولت خون میں گاڑھے پن کی کیفیت نوٹ کرتا رہتا ہے۔
چند منٹ بعد ایپ ازخود بتاتی ہے کہ خون میں لوتھڑے بننے کا کس قدر خطرہ ہے کیونکہ تھرتھراہٹ سے جب خون گاڑھا ہوتا ہے تو اس میں تانبے کے ذرات کی حرکت کم سے کم ہوتی جاتی ہے۔
اگر خون میں لوتھڑے بننے کا خطرہ زیادہ ہو تو ذرات کی حرکت بالکل تھم جاتی ہے۔ یہ تحقیق جامعہ واشنگٹن کے ایک نوجوان طالبعلم نے کی ہے۔ اس میں درستی کا تناسب روایتی اور مہنگے ٹیسٹ جیسا ہی ہے۔
یہاں تک کے اسے گھر پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے خالق شیام گولکوٹا نے اسے بنایا ہے اور اس کی قیمت مشکل سے 30ڈالر ہے ۔
سمارٹ فون کی وائبریشن سے کام کرنے والے اس ٹیسٹ میں سب سے اہم شے وہ الگورتھم  ہے جو خون کی تصاویر سے اس میں لوتھڑے بننے کے عمل کا جائزہ لیتا ہے۔
اگرچہ خون کے گاڑھے پن اور لوتھڑے بننے کے ٹیسٹ دنیا میں بھر میں ہوتے ہیں لیکن اس کے شکار افراد کو بار بار ایسے ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
یوں سمارٹ فون ٹیسٹ کی بدولت گھر بیٹھے خون کے گاڑھے پن کا جائزہ لے کر ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button