تازہ ترینخبریںسپورٹس

پی ایس ایل ، مکمل ویکسی نیٹڈ سو فیصد شائقینِ کو کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج سے میدان مکمل بھرا ہوگا، مکمل ویکسی نیٹڈ سو فیصد شائقینِ کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی۔

آج سے لاہور کے 6 مقامات سے شائقین کی آسانی کے لیے اسٹیڈیم تک اسپیشل روٹس پر 27 فروری تک بسیں چلیں گی۔

شائقین کو شام ساڑھے 4 بجے پک اور رات پونے بارہ بجے ڈراپ کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے مطابق اسپیشل روٹس شائقینِ کرکٹ کی آسانی کے لیے چلائےجارہے ہیں، اسپیشل روٹس ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے ساتھ مل کر چلائے جارہے ہیں۔

مذکورہ روٹس میں گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک اور اسکیم موڑ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button