تازہ ترینخبریںصحتصحت اور غذا

سٹرا بیری کھائیں کئی موذی امراض سے نجات پائیں

طبی ماہرین کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ موسم کے پھل صحت پر حیرت انگیز فوائد مرتب کرتے ہیں ان کو کھانے سے کئی موذی امراض سے بچا¶ بھی ممکن ہے۔
لذیذ کھٹا میٹھا، بچے بڑوں سب ہی کی پسند پھل سٹرابیری آج کل ہر مارکیٹ میں با آسانی دستیاب ہے، دل کی شکل اور لال رنگ کے اس پھل کے استعمال سے دل سمیت مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
دنیا بھر میں سٹرابیریز کی 600سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل کی بڑی تعداد میں پاکستان میں بھی افزائش ہوتی ہے جس میں سالہا سال اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین غذائیت کی جانب سے سٹرابیری کو صحت کی ضمانت قرار دیا جاتا ہے،
سٹرابیری کا استعمال میٹھی غذائوں جیسے کے آئسکریم، ملک شیک اور دیگر مشروبات کا ذائقہ بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے، سٹرابیری کا روزانہ استعمال نہ صرف انسانی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ انسانی جسم کو مضر صحت مادوں سے پاک کر کے صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس میں موجود مختلف ایسڈک خصوصیات اور فلیونوائڈز مل کر مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتے ہیں جو کہ دل کے لیے مفید قرار دیئے جاتے ہیں، سٹرابیری کا استعمال ایسے خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرتا ہے جو شریانوں میں خون کو گاڑھا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اسٹرابیری کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق سٹرابیری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، ماہرین کے مطابق انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور یہی وجہ ہے اسے غذا کے ذریعے حاصل کرنا ضروری ہے، وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقت ور بناتا ہے۔
سٹرابیری کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے حیرت انگیز فوائدٜ کھٹی میٹھی سٹرابیری نہ صرف کھانے میں مزیدار ہے بلکہ اس کا روزانہ استعمال انسان کو صحت مند بناتا ہے اور خون کی افزائش بڑھاتا ہے۔ سٹرابیری کے استعمال سے نہ صرف انسان کی قوت مدافعت بڑھتی ہے بلکہ سٹرابیری کا استعمال ہارٹ اٹیک کے خدشات کو بھی دور کرتا ہے۔
سٹرابیری کھانے سے نظر بھی واضح اور صاف ہوتی ہے۔ سٹرابیری  کولیسٹرول کے نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے یہ خون میں موجود کولیسٹرول کی سطح کم کرکے خون کو پتلا کرتی ہے۔ سٹرابیری تھکن کو دور کرتی ہے، فرحت بخش احساس جگاتی ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بھی کرتی ہے بناتی ہے۔ اس کا استعمال خواتین کے جسم میں نسوانی ہارمون کی سطح بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں خواتین کے چہرے پر اضافی بالوں جیسی شکایت کا خاتمہ ہوتا ہے۔
سٹرابیری جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے، سٹرابیری کھانے سے کینسر جیسے مہلک بیماری سے بچائو ممکن ہوتا ہے۔ سٹرابیری کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے دوا کا کام کرتا ہے،
تحقیق کے مطابق سٹرابیری میں موجود اجزا رگوں میں خون کی روانی کو کم کرکے متوازن کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ جگر کے لیے بھی بہت مفید ہے، جگر کی کارکردگی سے متعلق شکایت جیسے کہ ہیپاٹائٹس میں خالی پیٹ 2سے 3کپ روزانہ سٹرابیری جوس کا پینا جگر کو قوت دیتا ہے۔ سٹرابیری کے استعمال سے پھیپڑوں کی نمی دور ہونے سے خشک کھانسی دور ہوجاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button