تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

یہودی اداکارہ کی فلم فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ سعودی عرب میں ریلیز، کویت و لبنان میں پابندی

متعدد عرب ممالک نے جہاں اسرائیلی فوج میں خدمات سر انجام دینے والی امریکی نژاد یہودی اداکارہ گال گدوت کی فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ پر پابندی لگادی، وہیں سعودی عرب میں اسے نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق لبنان اور کویت سمیت دیگر عرب ممالک نے گال گدوت کی فلم پر پابندی عائد کردی جب کہ سعودی عرب کے متعدد سینماؤں اور خاص طور پر نئے کھولے گئے سینماؤں میں اسے پیش کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان عرب ممالک میں گال گدوت کی فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ پر پابندی عائد کی گئی ہے، جن کے تعلقات ایران سے ہیں اور وہ اسرائیل کی مخالفت کرتے رہتے ہیں۔

تاہم دیگر عرب ممالک کے بر عکس سعودی عرب میں فلم کو پیش کردیا گیا اور لوگ یہودی اداکارہ کی فلم کو دیکھنے کے لیے دھڑا دھڑ سینماؤں کا رخ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی کویت اور لبنان سمیت متعدد عرب ممالک میں گال گدوت کی فلم ونڈر وویمن سمیت دیگر فلموں پر بھی پابندی لگائی جا چکی ہے۔

گال گدوت کو کویت سمیت دیگر عرب اور مسلمان ممالک میں یہودیت کی پرچار کرنے اور اسرائیلی فوج اور جارحیت کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

گال گدوت 2004 میں ’مس اسرائیل‘ منتخب ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر ماڈلنگ اور پھر اداکاری کا آغاز کیا۔

اسرائیلی قوانین کے تحت انہوں نے بھی دیگر یہودی خواتین کی طرح اسرائیلی فوج میں بھی کچھ وقت تک خدمات سر انجام دے رکھی ہیں اور انہیں سخت گیر یہودی سمجھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button