تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

عامر لیاقت ہمیشہ سے ہی کم عمر اور غریب نوجوان لڑکیوں کی تلاش میں رہتے ہیں

ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ ہانیہ خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ان سے شادی کی تھی اور اب اسکالر نے چوتھی شادی کی ہے۔

ہانیہ خان نامی ابھرتی ہوئی ماڈل نے آج ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت حسین نے ان سے بھی شادی کی تھی۔

ہانیہ خان نے ابتدائی طور پر اپریل 2021 میں دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے ان سے شادی کی ہے اور وہ ٹی وی میزبان کے وائس کلپس اور تصاویر بھی سامنے لے آئی تھیں۔

ہانیہ خان نے اس وقت بھی دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے انہیں بتایا کہ انہون ںے طوبیٰ انور کو طلاق دے دی ہے۔

ماڈل نے دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے ان سے شادی کی مگر اب وہ انہیں اپنی بیوی نہیں مان رہے، کیوں کہ ان کے پاس نکاح نامہ موجود نہیں۔

اس وقت عامر لیاقت نے ہانیہ خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

تاہم اب ایک بار پھر ہانیہ خان نے دعویٰ دہرایا ہے کہ عامر لیاقت نے ان سے تیسری شادی کی تھی، اب انہوں نے چوتھی شادی کی ہے۔

ماڈل نے میزبان کو بتایا کہ عامر لیاقت ہمیشہ سے ہی کم عمر اور ایسی نوجوان لڑکیوں کی تلاش میں رہے ہیں، جن کا تعلق متوسط گھرانے سے ہو۔

ان کے مطابق عامر لیاقت ایسی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر ان کا کیریئر بنانے کے وعدے کرکے ان سے شادیاں کرتے ہیں۔

ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ سچ بھی ہے کہ عامر لیاقت کی وجہ سے طوبیٰ انور مشہور بھی بنیں اور انہیں مواقع بھی ملے، پہلے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔

ماڈل نے یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت کا پہلی بیویٰ بشریٰ اقبال کے ساتھ رویہ بھی درست نہییں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ہانیہ خان نے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ عامر لیاقت کا رویہ دوسری خواتین سے درست نہیں، اس کے باوجود انہوں نے ان سے شادی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button