تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور میئر ڈی آئی خان منتخب

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے۔

غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق عمر امین نے 63 ہزار 753 ووٹ لئے جبکہ جے یو آئی کے کفیل احمد نے 38 ہزار 891 ووٹ لئے۔ اس طرح وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین نے 24 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی سمیٹی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں، پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔

اسد عمر نے اپنے پیغام میں لکھا زبردست علی امین گنڈاپور، چھا گیا چیتا۔

کے پی ضمنی الیکشن میں 66تحصیل اور سٹی کونسلز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کو 23 نشستوں پر کامیابی ملی ہے، پاکستان تحریک انصاف 18 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ آزاد امیدواروں کو 10، عوامی نیشنل پارٹی کو 7، پاکستان مسلم لیگ نون کو 3 ، تحریک اصلاحات پاکستان ، جماعت اسلامی کو2، 2 اور پاکستان پیپلز پارٹی کو صرف 1نشست مل سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button