تازہ ترینخبریںکاروبار

 سبسڈی خواب، یوٹیلٹی سٹورز پر دالیں مہنگی، گھی، آئل غائب

حکومتی دعوے  دھرے رہ گئے، یوٹیلٹی سٹورز بھی مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف نہ دے سکے، حکومتی سبسڈی والی سستی دالیں بھی مہنگی کر دی گئیں،
مختلف برانڈز کے گھی اور آئل سمیت دالیں بھی دستیاب نہیں۔
مہنگائی کے مارے عوام پریشان ہو کر رہ گئے، یوٹیلٹی سٹورز بھی ریلیف دینے میں ناکام نظر آتے ہیں،
حکومتی سبسڈی والی سستی دالیں بھی مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔ یوٹیلٹی سٹور پر دال مسور 85روپے فی کلو، سفید چنے 53روپے جبکہ دال چنا 17روپے فی کلو مہنگی کردی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب مہنگائی کا طوفان تو دوسری جانب اشیائے خورونوش سرکاری سٹورز پر دستیاب ہی نہیں۔
 سٹور کبھی ریلیف کا باعث تھے تاہم اب یہاں بھی دام عوام کی پہنچ میں نہیں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button