تازہ ترینخبریںکاروبار

22 چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری چاہتی ہیں، قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  22چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، سی پیک سے متعلق منفی تاثر پھیلایا جا رہا تھا، کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سی پیک منصوبہ آگے بڑھے۔
وزیراعظم کے ہمراہ سابق سفیروں اور صحافیو ں کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے متعلق منفی تاثر پھیلایا جارہا تھا،
کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سی پیک منصوبہ آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کا افغانستان مسئلے پر موقف واضح ہے،
افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور چین متفق ہیں، چینی صدر سے ملاقات میں دونوں جانب سے واضح پیغام گئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک سے متعلق بڑی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، افغانستان پر چین سے آئندہ کا روڈ میپ طے ہوگیا ،
مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور چین کے موقف میں یکسوئی پائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button