تازہ ترینخبریںپاکستان

مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات

اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کیے جانے کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی آ گئی ہے، مولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے شروع ہو گئے ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ نے چودھری برادران کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ق کے ایم این اے چودھری سالک حسین اور جمیعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔

اس دوران مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ چودھری برادران کیساتھ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران سے دو روز کا وقت مانگا، چودھری برادران بولے آپ اپوزیشن والے پہلے آپس میں طے کر لیں، مولانا نے کہا پی ڈی ایم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی، 2 دن بعد آپ کو فون کیا جائے۔

مولانا نے ٹو پوائنٹ ایجنڈا چودھری برادران کے سامنے رکھا، مولانا نے تحریک عدم اعتماد پر چودھری برادران سے تعاون کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت نے کہا کہ آپ ہمارے لئے قابل محترم ہیں، مولانا نے کہا کل شہباز شریف آپ سے ملاقات کرینگے، میں راہ ہموار کرنے بھی آیا ہوں، ان پر ہاتھ ہولا رکھنا۔

چودھری پرویز الہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مولانا آپ بے فکر رہیں، چند روز قبل آصف زرداری سے مولاقات میں جو طے ہوا تھا اس پر ہم قائم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button