خاتون ٹیچر اپنے ہی شاگرد کو دل دے بیٹھیں، خیرپور کی ٹیچر نے نویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ پسند کی شادی کرلی۔
سندھ کے شہر خیرپور کے نجی اسکول کی 23 سالہ لیڈی ٹیچر نے نویں جماعت کے 20 سالہ طالب علم سے کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرلی۔
کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔
ویڈیو میں 23 سالہ لیڈی ٹیچر کا اپنا نکاح نامہ دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، پسند سے شادی کی ہے۔
واضح رہے کہ نجی اسکول کی لیڈی ٹیچر 24 جنوری سے اسکول سے واپسی کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔
لیڈی ٹیچر کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گمبٹ میں درج ہوا تھا، جبکہ 20 سالہ شاہ زیب بھی 24 جنوری سے غائب تھا جو نجی اسکول میں نویں جماعت کا طالب علم ہے۔