تازہ ترینخبریںکاروبار

5ماہ میں بجلی مزید 2روپے 80پیسے یونٹ مہنگی کرنے کا پلان

لاہورٜ مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، حکومت نے 5ماہ میں بجلی مزید 2روپے 80پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا پلان بنا لیا۔

حکومتی منصوبے کے مطابق آئندہ پانچ ماہ میں بجلی مزید 2روپے 80پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی جس سے صارفین کی جیبوں سے 292ارب روپے نکل جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 63پیسے فی یونٹ جبکہ جولائی میں دو روپے 17پیسے بڑھایا جائے گا،
اس سے 85ارب اسی سال جبکہ ایک سال میں 207 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جون 2022تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 18روپے 9پیسے فی یونٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button