تازہ ترینخبریںپاکستان

حقائق عمران کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے، شہباز شریف

لاہورٜ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 10بہترین وزارتوں کے وزرا اور مشیروں کے لئے تعریفی اسناد دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اخلاقیات پر درس اپنی حکومت کی تاریخی کرپشن، ریکارڈ خساروں ، بے روزگاری اور تاریخی نااہلی چھپانے کی کوشش ہے، لیکن وہ کسی کو بےوقوف نہیں بنا سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button