تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹیموں کی سیکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: سی سی پی او لاہور

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کی سیف سٹیز آمد،  ٹیموں کی موومنٹ کا جائزہ لیا، ایس پی عاصم جسرا نے روٹ بارے بریفنگ دی۔

سی سی پی او لاہور کو روٹ، ہوٹل اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں کیمرہ سرویلنس بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

سربراہ لاہور پولیس کو ڈولفن، پیرو کی پٹرولنگ ٹیموں بارے بھی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے متبادل ٹریفک روٹس کا بھی جائزہ لیا،

بریفینگ میں انھیں بتایا گیا کہ 6 سے 9 منٹ کیلئے ٹریفک کو روکا جارہا ہے، سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیموں کی سیکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، ٹیموں کو مکمل فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button