مزیدار پکوان

پلاؤ بریانی

اجزا:
ایک کلو،چاول سیلا ایک کلو آدھا گھنٹا بھگو لیں،ٹماٹر ڈیڑھ پاؤ گول گول کاٹ لیں،پیاز دو گٹھی ایک کا چھلکا اتار لیں اور ایک کو باریک لچھے دار کاٹ کر تل کر نکال لیں،لہسن چھ سے سات جوئے،ادرک باریک کٹی ہوئی مٹھی بھر،ادرک ایک انچ کا ٹکڑا،کالی مرچ بارہ عدد،لونگ بارہ عدد،کالا زیرہ آدھاچائے کا چمچہ،دارچینی دو بڑے ٹکڑے،تیز پات ایک بڑا پتا توڑ لیں،ثابت دھنیا ایک چمچہ،سونف ایک چمچہ ،دہی ایک پاؤ،زردے کا رنگ ایک چائے کا چمچہ،لیموں دو عددباریک سلائسز کاٹ لیں ،ثابت ہری مرچیں دس سے بارہ عدد، پودینا چند پتے ،آلو بخارے چھ عدد،نمک حسب ذائقہ،سرخ مرچ پسی ہوئی دو چمچے،تیل تین چوتھائی کپ،چینی ایک چمچہ

ترکیب:ایک ململ کے کپڑے میں چھلکا اتاری ہوئی پیاز کی گٹھی لہسن کی پوتھی ڈنڈی سمیت ، ادرک کا ٹکڑا ۔ تمام گرم مسالا ، ثابت دھنیا سونف، تیز پات باندھ لیں اور گوشت میں پوٹلی اور نمک کے ساتھ چھ گلاس پانی ڈال کر گوشت گلا لیں ۔

پوٹلی کو نکال لیں گوشت کو پانی سے الگ کر لیں ۔ یخنی والا پانی چار گلاس ہونا چاہیے اس پانی میں پہلے سے بھگوئے ہوئے سیلا چاول ڈال دیں پانی خشک ہونے لگے تو چولہے سے ہٹا کر ایک طرف کر دیں چاولوں میں نہ تو بہت پانی ہو اور نہ ہی وہ برتن سے چپکے ہوئے ہوں چاولوں کا نمک ان کے حساب سے بالکل مناسب ہونا چاہیے مسالے کا نمک الگ چیک کریں کہ برابر ہے یا نہیں۔

اب ایک کھلے منہ کے برتن میں تیل گرم کریں اور گوشت کے ساتھ پوٹلی میں موجود لہسن کے چھلکے نکال لیں اور مسالے کو مسل کر اس میں ڈال دیں گوشت کی رنگت سرخ ہو جائے تو اس میں سرخ مرچ ڈالیں اور ساتھ ہی آدھے ٹماٹر اور آلو بخارے ڈال کر بھون لیں اب دہی میں چینی کے ساتھ زردے کا رنگ ڈالیں ۔

مسالا تیل چھوڑ دے تو چولہے کی آنچ بالکل دھیمی کر دیں اس میں دہی ڈالیں ۔

دہی اپنا پانی چھوڑنے لگے تو اس کے اوپر تہہ در تہہ باقی بچے ہوئے ٹماٹر لیموں ، ہری مرچیں پودینا ڈال دیں اور اس کے اوپر چاول بچھا دیں ۔

برتن ڈھانک کر پہلے سے گرم کیے ہوئے توے پر رکھیں اور اس کے اوپر سل وغیرہ رکھ دیں پہلے تین چار منٹ تیز آنچ پر اور پھر بالکل دھیمی آنچ پر پندرہ منٹ مزید دم دیں۔ مزیدار پلاؤ بریانی تیار ہے ، ہری چٹنی اور سلادکے ساتھ بہت مزے سے کھائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button